Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 27
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَلَوْ : اور اگر (کبھی) تَرٰٓي : تم دیکھو اِذْ وُقِفُوْا : جب کھڑے کیے جائیں گے عَلَي : پر النَّارِ : آگ فَقَالُوْا : تو کہیں گے يٰلَيْتَنَا : اے کاش ہم نُرَدُّ وَ : واپس بھیجے جائیں اور لَا نُكَذِّبَ : نہ جھٹلائیں ہم بِاٰيٰتِ : آیتوں کو رَبِّنَا : اپنا رب وَنَكُوْنَ : اور ہوجائیں ہم مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والے
بھی نہیں اور اے پیغمبر کاش آپ ان کی وہ حالت دیکھ سکتے کہ جب یہ لوگ دوزخ کے کنارے پر کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش کوئی ایسی صورت ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اپنے رب کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور ہم ایمان لانیوں میں شامل ہوجائیں
-27 اور اے پیغمبر کاش آپ ان کی وہ حالت دیکھ سکتے جس وقت یہ منکر جہنم کی آگ کے کنارے کھڑے کئے جائیں گیت و اس وقت کہیں گے ہائے کسی طرح ہم کو دنیا میں پھر واپس بھیج دیا جائے اور دوبارہ واپس ہونے کے بعد ہم اپنے رب کی آیتوں کی تکذیب نہ کریں اور ہم ایمان لانے والوں میں شامل ہوجائیں۔
Top