Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 2
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ
هُوَ : وہ الَّذِيْ : جس نے خَلَقَكُمْ : تمہیں پیدا کیا مِّنْ : سے طِيْنٍ : مٹی ثُمَّ : پھر قَضٰٓى : مقرر کیا اَجَلًا : ایک وقت وَاَجَلٌ : اور ایک وقت مُّسَمًّى : مقرر عِنْدَهٗ : اس کے ہاں ثُمَّ : پھر اَنْتُمْ : تم تَمْتَرُوْنَ : شک کرتے ہو
وہ اللہ تعالیٰ وہی تو ہے جس نے تم سب کو مٹی سے پیدا کیا پھر موت کا ایک وقت مقرر کردیا اور ایک اور میعاد بھی اس کے ہاں متعین ہے پھر بھی تم شک کر رہے ہو
-2 وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے تم کو مٹی اور مٹی کے نچوڑے سے پیدا کیا یعنی تمہارے باپ آدم (علیہ السلام) کو مٹی سے اور تم کو اسی مٹی کے سلالہ اور مٹی کے جوہر اور مٹی کے ست سے پیدا کیا پھر تمہاری موت اور تمہارے مرنے کا ایک وقت اور معیاد مقرر کردی اور ایک اور وقت بھی اس کے علم میں مقرر اور معین ہے یعنی ایک وقت انسان کے مرنے کا اور ایک وقت مر کر دوبارہ زندہ ہونے کا پھر بھی تم شک کر رہے ہو اور شکوک و شبہات میں مبتلا ہو۔
Top