Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 158
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ
هَلْ يَنْظُرُوْنَ : کیا وہ انتظار کررہے ہیں اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ تَاْتِيَهُمُ : ان کے پاس آئیں الْمَلٰٓئِكَةُ : فرشتے اَوْ يَاْتِيَ : یا آئے رَبُّكَ : تمہارا رب اَوْ يَاْتِيَ : یا آئے بَعْضُ : کچھ اٰيٰتِ : نشانیاں رَبِّكَ : تمہارا رب يَوْمَ : جس دن يَاْتِيْ : آئی بَعْضُ : کوئی اٰيٰتِ : نشانی رَبِّكَ : تمہارا رب لَا يَنْفَعُ : نہ کام آئے گا نَفْسًا : کسی کو اِيْمَانُهَا : اس کا ایمان لَمْ تَكُنْ : نہ تھا اٰمَنَتْ : ایمان لایا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے اَوْ : یا كَسَبَتْ : کمائی فِيْٓ اِيْمَانِهَا : اپنے ایمان میں خَيْرًا : کوئی بھلائی قُلِ : فرمادیں انْتَظِرُوْٓا : انتظار کرو تم اِنَّا : ہم مُنْتَظِرُوْنَ : منتظر ہیں
کیا اب یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا رب خود آئے یا آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی ان کے پاس آئے جس دن آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آجائے گی تو اس دن کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا نفع نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا ایمان رکھتا ہو مگر اس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو تو اس کو بھی اس وقت نیک بننا مفید نہ ہوگا آپ کہدیجیے اچھا تم انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں۔
-158 کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار ان کے پاس کے پروردگار کی۔ ……… یہ بڑی نشانی ظاہر ہوگی اور آجائے گی اس دن کسی ایسے شخص کو جو ظہور نشان سے پہلے ایمان نہیں لایا تھا ایمان لانا نفع نہیں دے گا اور ان کے حق میں ایمان لانا مفید نہیں ہوگا یا وہ شخص جو ظہور علامت سے پہلے ایمان لے آیا تھا مگر اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو اور باوجود مومن ہونے کے کوئی بھلائی نہ کمائی ہو تو اس کو بھی توبہ کرنا اور توبہ کرکے کوئی بھلا کام کرنا مفید اور نافع نہ ہوگا آپ کہہ دیجئے اچھا تم انتظار کرو اور ہم بھی حالات کا انتظار کررہے ہیں۔ یعنی باوجود دلائل واضحہ کے جو ایمان لانے میں پس و پیش کررہے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کے آنے کے منتظر ہیں کہ فرشتے آکر کہیں کہ یہ پیغمبر صادق ہے اور یہ قرآن کریم حق ہے یا فرشتے ان کی جان قبض کرنے آجائیں یا آپ کا پروردگار خود ان کے پاس آکر رسول کی اور قرآن کریم کی تصدق کرے یا قیامت کی کسی بڑی نشانی کے منتظر ہیں۔ مثلاً مغرب سے آفتاب کے طلوع ہونے کے منتظر ہوں لیکن جس دن قیامت کی کوئی بڑی علامت اور نشانی آجائے گی تو اس دن منکروں کو ایمان لانا اور ایمان والوں کو گناہوں سے توبہ کرکے نیک بننا کچھ مفید نہ ہوگا کیونکہ اس دن کفر اور شرک اور فسق سے توبہ کرنے کا موقعہ باقی نہ رہے گا اور قبولیت توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا۔ اچھا اگر تم کو ایسا انتظار ہے تو انتظار کرتے رہو اور ہم بھی منتظر ہیں کہ تمہارا انجام کیسا ہوگا۔
Top