Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 129
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠   ۧ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُوَلِّيْ : ہم مسلط کردیتے ہیں بَعْضَ : بعض الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع) بَعْضًۢا : بعض پر بِمَا : اس کے سبب كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : جو وہ کرتے تھے (ان کے اعمال)
اور جس طرح دنیا میں سب گمراہوں کا تعلق تھا اس طرح ہم بعض ظالموں کو بعض کے ساتھ ملا دیں گے ان کی اس کمائی کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے
-129 اور جس طرح دنیا میں سب گمراہوں میں باہمی تعلق تھا اسی طرح بعض ظالموں کو بعض کے ساتھ ملا دیں گے اس کمائی کے سبب اور ان کے ان اعمال کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے یعنی جس طرح دنیا میں ایک ظالم دوسرے ظالم کا ساتھ دیتا ہے اسی طرح ہم آگ میں بھی ایک ظالم کو دوسرے ظالم کے ساتھ ملا جلا کر جہنم میں ڈال دیں گے۔
Top