Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 128
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠   ۧ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُوَلِّيْ : ہم مسلط کردیتے ہیں بَعْضَ : بعض الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع) بَعْضًۢا : بعض پر بِمَا : اس کے سبب كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : جو وہ کرتے تھے (ان کے اعمال)
اور جس دن کہ ان سب کو جمع کرکے (پوچھے گا) کہ اے قوم جن ! تم نے بہت سے آدمی اپنے کر لئے تھے اور ان کے انسان دوست عرض کریں گے کہ اے رب ! ہم میں سے (دنیا میں) ایک دوسرے سے فائدہ لیتا رہا جنوں نے ہم سے نذر و نیاز لی ہم نے لوگوں سے دھوکا دے کر کمایا اور (اب) ہم اپنے اس وقت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا یعنی سزا کا وقت آگیا، اب آپ کے ہاتھ بات ہے) فرمائے گا تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اس میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہوگے مگر جب تک اللہ چاہے۔ بیشک آپ کا رب حکمت والا اور خبردار ہے
Top