Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 127
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
لَهُمْ : ان کے لیے دَارُ السَّلٰمِ : سلامتی کا گھر عِنْدَ : پاس۔ ہاں رَبِّهِمْ : ان کا رب وَهُوَ : اور وہ وَلِيُّهُمْ : دوستدار۔ کارساز بِمَا : اسکا صلہ جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اور ان کے اس طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوست اور مددگار ہے۔
-127 جو لوگ اس سیدھے راستے کو اختیار کرتے ہیں ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں امن و سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا دوست اور مددگار ہے ان اعمال حسنہ کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے یعنی ان کو جنت اور رضائے الٰہی میسر ہوگی اس سبب سے کہ انہوں نے سیدھا راستہ اختیار کیا اور اس راستے کے پابند رہے اور اچھے کام کرتے رہے۔
Top