Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 107
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكُوْا١ؕ وَ مَا جَعَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ
وَلَوْ : اور اگر شَآءَ : چاہتا اللّٰهُ : اللہ مَآ اَشْرَكُوْا : نہ شرک کرتے وہ وَمَا : اور نہیں جَعَلْنٰكَ : بنایا تمہیں عَلَيْهِمْ : ان پر حَفِيْظًا : نگہبان وَمَآ : اور نہیں اَنْتَ : تم عَلَيْهِمْ : ان پر بِوَكِيْلٍ : داروغہ
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر نگران و نگہبان نہیں بنایا اور نہ آپ ان پر مختار کار ہیں
-107 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر نگہبان اور نگراں مقرر نہیں کیا ہے اور نہ آپ ان پر مختار کار ہیں کہ آپ ان کو ایمان پر مجبور کریں یعنی اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے لیکن حضرت حق جل مجدہ، ان کی بعض شرارتوں کے باعث ان کو سزا دینا چاہتا ہے اس لئے آپ ان پر افسوس نہ کیجیے اور آپ ان پر کوء نگراں نہیں مقرر ہوئے ہیں اور نہ آپ ان کے مختار کار ہیں کہ ان کو مسلمان کرنے پر مجبور کریں بلکہ آپ تو صرف پہونچانے الے ہیں سو ان کو تبلیغ کرتے رہئیے۔
Top