Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 38
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠   ۧ
لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں کے لیے
یہ سب چیزیں داہنے ہاتھ والوں کے لئے ہے۔
(38) یہ سب چیزیں داہنی طرف والوں کے لئے ہیں۔ یعنی دنیا میں جو عورت بڑھیا تھی وہ وہاں جو ان ہوگی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جو حوریں ملیں گی وہ جوان اور ہمیشہ باکرہ رہیں گی۔ لا مقطوعۃ کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ ان اہل سعادت سے پہلے ان میووں کو کسی نے توڑا نہ ہوگا عورتوں میں جو وصف اوصاف ہونے چاہئیں وہ سب ابکار، عرب اور اتراب میں آگئے تاکہ انتفاع اور لذت کی تکمیل ہوجائے۔
Top