Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 21
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ
وَلَحْمِ طَيْرٍ : اور پرندوں کا گوشت مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ : اس میں سے جو وہ خواہش کریں گے
اور پرندوں کا وہ گوشت جس قسم کے گوشت کی وہ مقربین خواہش کریں۔
(21) اور پرندوں کا وہ گوشت جس قسم کے گوشت کی وہ مقربین خواہش کریں۔ یعنی یہ غلمان ان مقربین کے روبرو ان کی پسند اور ان کی خواہش کے مطابق میوے اور پرندوں کا گوشت بھی پیش کرتے ہوں گے۔
Top