Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 11
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ : یہی نزدیکی حاصل کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ قرب حاصل کرنے والے ہیں
وہی تو مقرب خداوندی ہیں۔
(11) وہی تو مقرب اور نزدیک رہنے والے ہیں۔ یعنی بارگاہ خداوندی میں انہیں قرب اور نزدیکی میسر آنے والی ہے ا س جماعت میں انبیاء صالحین اور شہداء اور کامل تقوے والے اب آگے ان تینوں قسم کے لوگوں کو علیحدہ علیحدہ تفصیل ہے۔
Top