Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 56
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا
وَمَآ : اور نہیں اَرْسَلْنٰكَ : بھیجا ہم نے آپ کو اِلَّا مُبَشِّرًا : مگر خوشخبری دینے والا وَّنَذِيْرًا : اور ڈرانے والا
اور ہم نے آپ کو صرف اس لئے بھیجا ہے کہ لوگوں کو خوشخبری سنائیں اور ڈرائیں
(56) اور ہم نے آپ کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے یعنی آپ ان منکرین دین حق کی شرارتوں سے متاثر اور غمگین نہ ہوں آپ کا کام صرف اتنا ہے کہ نیکوں کو بشارت دیدیں اور بدکار لوگوں کو خدا تعالیٰ کے عذاب سے ڈرا دیں باقی ان کی مخالفت وغیرہ کی کوئی فکر آپ کو نہ ہونی چاہئے بلکہ ہر کام میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجئے اور اپنا کام کرتے رہیے۔
Top