Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 48
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْٓ : جس نے اَرْسَلَ الرِّيٰحَ : بھیجیں ہوائیں اس نے بُشْرًۢا : خوشخبری بَيْنَ يَدَيْ : آگے رَحْمَتِهٖ : اپنی رحمت وَاَنْزَلْنَا : اور ہم نے اتارا مِنَ السَّمَآءِ : آسمان سے مَآءً طَهُوْرًا : پانی پاک
اور وہی ہے جو اپنی رحمت یعنی بارش سے آگے آگے بشارت دینے والی ہوائوں کو بھیجتا ہے اور ہم ہی آسمان سے ایسا پانی برساتے ہیں جو پاک اور پاک کرنے والا ہے
(48) اور وہی وحدہ لا شریک ہے جو اپنی رحمت یعنی بارش اور باران رحمت سے پہلے بشارت دینے والی ہوائوں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے ایسا پانی اتارتے اور برساتے ہیں جو پاک اور پاک کرنے والا ہے یعنی بارات رحمت سے پہلے بشارت اور خوشخبری دینے والی ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں پھر آسمان کی جانب سے پانی برساتے ہیں وہ پانی خود بھی پاک ہے اور دوسری چیزوں کو بھی پاک و صاف کرنے والا ہے یعنی طاہر بھی اور مطہر بھی۔
Top