Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 45
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ١ۚ وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ
اَلَمْ تَرَ : کیا تم نے نہیں دیکھا اِلٰى : طرف رَبِّكَ : اپنا رب كَيْفَ : کیسے مَدَّ الظِّلَّ : دراز کیا سایہ وَلَوْ شَآءَ : اور اگر وہ چاہتا لَجَعَلَهٗ : تو اسے بنا دیتا سَاكِنًا : ساکن ثُمَّ : پھر جَعَلْنَا : ہم نے بنایا الشَّمْسَ : سورج عَلَيْهِ : اس پر دَلِيْلًا : ایک دلیل
کیا اے مخاطب تو نے اپنے پروردگار کی قدرت پر نظر نہیں کی اس نے کس طرح سایہ کو پھیلایا اور دراز کیا اور اگر وہ چاہتا تو اس سایہ کو ایک ہی حالت پر ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے اس سایہ کے لئے آفتاب کو ایک علامت مقرر کیا
(45) اثبات رسالت کے بعد پھر دلائل توحید کا بیان ہے اے پیغمبر ! کیا آپ نے اپنے پروردگار کی طرف نظر نہیں کی کہ اس نے سائے کو کس طرح پھیلایا اور دراز کیا اور اگر وہ چاہتا تو اس سائے کو ایک ہی حالت پر ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے اس سائے کے لئے آفتاب کو ایک علامت اور دلیل قرار دیا۔
Top