Kashf-ur-Rahman - Al-Israa : 43
سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا
سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے وَتَعٰلٰى : اور برتر عَمَّا : اس سے جو يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں عُلُوًّا : برتر كَبِيْرًا : بہت بڑا (بےنہایت
جس قسم کی باتیں یہ خدا کے متعلق کہتے ہیں وہ ان سب سے پاک اور برتر اور بہت ہی دور ہے ۔
-43 یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے پاک اور برتر ہے اور بہت بلند اور دور ہے۔ یعنی حضرت حق جل مجدہ کی جناب میں یہ مشرک جو گستاخیاں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس ان عیوب سے منزہ اور بلند تر ہے۔
Top