Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 4
ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
ذَرْهُمْ : انہیں چھوڑ دو يَاْكُلُوْا : وہ کھائیں وَيَتَمَتَّعُوْا : اور فائدہ اٹھالیں وَيُلْهِهِمُ : اور غفلت میں رکھے انہیں الْاَمَلُ : امید فَسَوْفَ : پس عنقریب يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے
اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کی تباہی کا مقررہ وقت لکھا ہوا تھا
4 ۔ اور ہم نے کسی بستی کو برباد و ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کی ہلاکت و بربادی کا ایک وقت مقرر لکھا ہوا تھا۔ یعنی کفر کی وجہ سے جو آبادیاں ہلاک و برباد کی گئیں ان کی بربادی کا ایک مقررہ وقت علم الٰہی میں لکھا ہوا تھا اس لئے کافروں کو جو مہلت ملی ہوئی ہے اس پر مغرور نہ ہوں ، اور مسلمان نہ اندیشہ نہ کریں کہ ان پر عذاب میں جلدی کیوں نہیں کی جاتی کیونکہ جس طرح اور بستیوں پر لکھے ہوئے وقت رہی عذاب آیا اسی طرح ان پر بھی لکھے ہوئے مقررہ وقت پر عذب نازل ہوگا ۔
Top