Tafseer-e-Jalalain - Al-Waaqia : 84
وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ
وَاَنْتُمْ : اور تم حِيْنَئِذٍ : اس وقت تَنْظُرُوْنَ : تم دیکھ رہے ہوتے ہو۔ تم آنکھوں دیکھتے ہو
اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
وانتم حینئذ تنظرون یعنی روح نکلتے ہوئے تم بےبسی اور لاچاری کے ساتھ دیکھتے ہو لیکن اس کو ٹال سکنے کی یا اسے کوئی فائدہ پہنچانے کی قدرت نہیں رکھتے، اس وقت تمہاری بہ نسبت علم کے اعتبار سے ہم اس سے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے۔
Top