Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Baqara : 82
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠   ۧ
وَالَّذِیْنَ : اور جو لوگ آمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوْا : اور انہوں نے کئے الصَّالِحَاتِ : اچھے عمل اُولٰئِکَ : یہی لوگ اَصْحَابُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمْ فِیْهَا : وہ اس میں خَالِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
اور جو ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنت کے مالک ہوں گے (اور) ہمیشہ اس میں (عیش کرتے) رہیں گے
(82) اب اس کے بعد اللہ تعالیٰ اہل ایمان کا ذکر فرماتے ہیں کہ جو لوگ حضور اکرم ﷺ اور قرآن حکیم پر ایمان لائے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری بجائے ایسے لوگ جنت میں ہمیشہ رہیں گے نہ وہاں ان کو موت آئے گی اور نہ ہی وہ وہاں سے باہر نکالے جا ہیں گے ،
Top