Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 4
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ
وَ : اور مَا تَاْتِيْهِمْ : ان کے پاس نہیں آئی مِّنْ : سے۔ کوئی اٰيَةٍ : نشانی مِّنْ : سے اٰيٰتِ : نشانیاں رَبِّهِمْ : ان کا رب اِلَّا : مگر كَانُوْا : وہ ہوتے ہیں عَنْهَا : اس سے مُعْرِضِيْنَ : منہ پھیرنے والے
اور جب کوئی 3 ؎ آیت ان کے رب کی آیتوں میں سے ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ ہی پھیر لیتے ہیں۔
3 ؎ قرآن کی آیت یا معجزہ یا اس کے جلال وکبریائی کی نشانی زلزلہ ‘ کڑک ‘ قحط ‘ وبا وغیرہ جب کفار کے سامنے پیش ہوتی ہے تو اس میں غور و تامل نہیں کرتے منہ پھیر لیتے ہیں۔ 12 منہ
Top