Tafseer-e-Haqqani - Al-Furqaan : 60
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩  ۞   ۧ
وَاِذَا : اور جب قِيْلَ : کہا جائے لَهُمُ : ان سے اسْجُدُوْا : تم سجدہ کرو لِلرَّحْمٰنِ : رحمن کو قَالُوْا : وہ کہتے ہیں وَمَا : اور کیا ہے الرَّحْمٰنُ : رحمن اَنَسْجُدُ : کیا ہم سجدہ کریں لِمَا تَاْمُرُنَا : جسے تو سجدہ کرنے کو کہے وَزَادَهُمْ : اور اس نے بڑھا دیا ان کا نُفُوْرًا : بدکنا
اور جب ان (منکرین) سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ 1 ؎ کرو تو کہتے ہیں کیا ہے رحمن کیا تو جس کو کہے گا اس کو ہم سجدہ کریں گے اور یہ نام تو ان کو اور بھی بدکاتا 1 ؎ ہے۔
1 ؎ بعض کہتے ہیں کفار نہیں جانتے تھے کہ رحمن اللہ کا نام ہے مگر یہ ٹھیک نہیں کیونکہ لفظ عوتی ہے بلکہ تکبراً خدا سے انکار کرتے تھے اور اس کے لیے سجدہ کرنے سے نفرت کرتے تھے کیونکہ بت پرستی کی عادت تھی۔ 12 منہ۔ اس مقام پر سجدہ واجب ہے۔ ضحاک کہتے ہیں اس موقع پر آنحضرت ﷺ اور خلفار اربعہ و عثمان بن مظعون و عمر بن عبسہ ؓ نے جو سجدہ کیا تو مشرکین مسجد کے کنارے جا کر ہنسنے لگے پس زادھم نفورا سے یہ مراد ہے (ک) 12۔ منہ
Top