Dure-Mansoor - Nooh : 21
قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًاۚ
قَالَ نُوْحٌ : کہا نوح نے رَّبِّ : اے میرے رب اِنَّهُمْ عَصَوْنِيْ : بیشک انہوں نے میری نافرمانی کی وَاتَّبَعُوْا : اور پیروی کی مَنْ لَّمْ : اس کی جو نہیں يَزِدْهُ : اضافہ کیا اس کو مَالُهٗ : اس کے مال نے وَوَلَدُهٗٓ : اور اس کی اولاد نے اِلَّا خَسَارًا : مگر خسارے میں
نوح ﷺ نے کہا اے میرے رب ! بلاشبہ انہوں نے میری نافرمانی کی ان لوگوں کی بات مانی جن کے مال اور اولاد نے ان کو نقصان ہی زیادہ پہنچایا ہے
4۔ سعید بن منصور نے حسن اور ابورجاء رحمہما اللہ سے روایت کیا کہ دونوں اس طرح پڑھا کرتے تھے ” مالہ وولدہ “ اس کا مال اور اس کی اولاد۔ 5۔ عبد بن حمید نے اعمش (رح) سے روایت کیا کہ سورة نوح، سورة زخرف اور سورة مریم میں سجدہ کے بعد ولد پڑھتے تھے اور فرماتے تھے الولد الکبیر والولد الواحد۔
Top