Dure-Mansoor - Nooh : 14
وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا
وَقَدْ خَلَقَكُمْ : اور تحقیق اس نے پیدا کیا تم کو اَطْوَارًا : طرح طرح سے
حالانکہ تمہیں اس نے مختلف اطوار سے پیدا فرمایا
11۔ ابن المنذر نے مطر (رح) سے آیت وقد خلقکم اطوارا کے بارے میں روایت کیا اطوارا سے مراد ہے کہ پہلے نطفہ پھر جما ہوا خون پھر گوشت کی بوٹی پھر ہڈی ایک مرحلے کے بعد دوسرا مرحلہ اور ایک پیدائش کے بعد دوسری پیدائش میں۔ 12۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔ 13۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید والبیہقی نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا سے مراد ہے کہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم لوگ اللہ کی عظمت کی پرواہ نہیں کرتے۔ آیت وقد خلقکم اطوارا واللہ کہ اس نے تمہیں کئی مرحلوں سے گزار کر پیدا فرمایا۔ یعنی پہلے منی سے، پھر نفطہ سے، پھر جمے ہوئے خون سے، پھر اس سے جس کا ذکر کیا گیا یہاں تک کہ میں اس کی خلقت پوری ہوگئی۔ 14۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں یحییٰ بن رافع (رح) سے آیت خلقکم اطوارا کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے کہ پہلے نطفہ سے، پھر جمے ہوئے خون سے، پھر گوشت کے لتھڑے سے۔
Top