Dure-Mansoor - Nooh : 13
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ
مَا لَكُمْ : کیا ہے تم کو لَا تَرْجُوْنَ : نہیں تم امید رکھتے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے وَقَارًا : کس وقار کی
تمہیں کیا ہوا کہ اللہ کی عظمت کے معتقد نہیں ہوئے
3۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید و بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا تمہیں کیا ہوگیا تم اللہ کی عظمت کا خیال نہیں رکھتے۔ یعنی تم اللہ کے لیے عظمت کو نہیں جانتے۔ 4۔ ابن جریر و بیہقی نے ابن عباس ؓ سے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے عظمت مراد ہے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا۔ حالانکہ اس نے تم کو کئی مرحلوں میں گذار کر پیدا کیا یعنی نطفہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کے لوتھڑے سے۔ 5۔ ابن ابی شیبہ وابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا کے بارے میں روایت کیا کہ تم نہیں پہچانتے اللہ کے لیے اس کے عظمت و رفعت کے حق کو۔ 6۔ ابن ابی حاتم وابو الشیخ نے العظمہ میں ابن عباس ؓ سے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا کے بارے میں روایت کیا کہ تم اللہ کی عظمت واخوت کا خوف نہیں کرتے۔ 7۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا کے بارے میں روایت کیا کہ تم اس کی سزا سے نہیں ڈرتے اور اس کے ثواب کی امید نہیں رکھتے۔ 8۔ الطستی نے اپنے مسائل میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ارزق (رح) سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت مالک لا ترجون للہ وقارا سے کیا مراد ہے کہ تم اللہ کی عظمت کا خوف نہیں رکھتے ہو۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے ابو ذویب کا قول نہیں سنا ترجمہ : جب شہد کی مکھی نے اسے ڈسا تو وہ اس کے ڈسنے سے نہ ڈرا اور مکھیں کے چھتے میں کام کرنے والوں نے اس کی مخالفت کی۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور بزرگی کا لحاظ کرنا 9۔ عبدالرزاق نے المصنف میں علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ ننگے ہو کر نہا رہے ہیں ان پر کوئی چادر نہی ہے۔ آپ نے کھڑے ہو کر زور سے آواز دی۔ آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا۔ تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کی پرواہ نہیں کرتے۔ 10۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر والبیہقی نے حسن (رح) سے آیت مالکم لا ترجون للہ وقارا کے بارے میں روایت کیا کہ تم لوگ اللہ کے حق کو نہیں پہچانتے اور نہ اس کی نعمت کا شکر کرتے ہیں۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے۔
Top