Dure-Mansoor - Al-An'aam : 43
فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
فَلَوْلَآ : پھر کیوں نہ اِذْ : جب جَآءَهُمْ : آیا ان پر بَاْسُنَا : ہمارا عذاب تَضَرَّعُوْا : وہ گڑگڑائے وَلٰكِنْ : اور لیکن قَسَتْ : سخت ہوگئے قُلُوْبُهُمْ : دل ان کے وَزَيَّنَ : آراستہ کر دکھایا لَهُمُ : ان کو الشَّيْطٰنُ : شیطان مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
سو کیوں انہوں نے عاجزی نہ کی۔ جب ان پر ہمارا عذاب آیا، لیکن ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو مزین کر کے دکھلایا۔
(1) امام عبد بن حمید، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے لفظ آیت فلولا اذجاء ھم باسنا تضرعوا ولکن قست قلوبھم کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر دل کی سختی کو مسلط کردیا جس کے سبب وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ذلیل و رسوا ہوگئے اور تم دل کے سختی کے سبب اللہ تعالیٰ کے عذاب کے سامنے پیش نہ ہوجاؤ۔ کیونکہ یہی تم سے پہلے قوموں میں عیب تھا۔
Top