Dure-Mansoor - Al-An'aam : 132
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ
وَلِكُلٍّ : اور ہر ایک کے لیے دَرَجٰتٌ : درجے مِّمَّا : اس سے جو عَمِلُوْا : انہوں نے کیا (ان کے اعمال) وَمَا : اور نہیں رَبُّكَ : تمہارا رب بِغَافِلٍ : بیخبر عَمَّا : اس سے جو يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجات ہیں، اور تیرا رب ان کاموں سے غافل نہیں ہے جو کام ہو کرتے ہیں۔
(1) امام ابن منذر اور ابو الشیخ نے عظمہ میں ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ جنات جنت میں داخل ہوں گے اور وہ کھائیں گے اور پئیں گے۔ (2) امام ابن منذر نے لیث (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ جنات کے لئے کوئی ثواب نہیں۔ (3) امام ابو الشیخ نے عظمۃ میں لبث بن ابی سلیم (رح) سے روایت کیا کہ مسلمان جنات نہ جنت میں داخل ہوں گے اور نہ آگ میں یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے باپ کو جنت سے نکالا تھا پھر اس کو دوبارہ نہیں لے جائیں گے اور نہ اس کی اولاد کو لے جائیں گے۔ (4) امام ابن ابی حاتم نے ابن ابی لیلیٰ (رح) سے روایت کیا کہ جن کے لئے ثواب ہے اور اس کی تصدیق اللہ کی کتاب میں ہے لفظ آیت ولکل درجت مما عملوا (5) امام ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ابو الشیخ نے عظمہ میں وھب بن منبہ سے اسی طرح روایت کیا وہ مخلوق جو ساری جت میں جائے گی۔ وہ مخلوق جو ساری آگ میں جائے گی۔ اور دو مخلوق ایسی ہیں جو جنت میں اور دوزخ دونوں میں جائیں گی۔ وہ لوگ جو سب جنت میں جائیں گے وہ فرشتے ہیں اور وہ لوگ جو سب آگ میں جائیں گے وہ شیاطین ہیں۔ اور وہ لوگ جو جنت اور دوزخ دونوں میں جائیں گے وہ جنات اور انسان ہیں ان کے لئے ثواب ہے اور سزا بھی ہے۔ (6) حکیم ترمذی نے نوادرالاصول میں، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ، طبرانی، حاکم اللالکائی نے السنۃ میں بیہقی نے الاسماء والصفات میں ابو ثعلبہ خشی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنات تین قسموں میں سے ہیں ایک قسم جن کے پر ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے رہتے ہیں۔ دوسری قسم سانپوں اور کتوں کی شکل میں ہیں۔ تیسری قسم جو کبھی بعض مقامات پر سکونت اختیار کرتے ہیں اور کبھی وہاں سے کوچ کرجاتے ہیں۔ (7) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے حسن (رح) سے روایت کی کہ جنات ابلیس کی اولاد میں سے ہیں اور انسان آدم کی اولاد میں سے ہیں ان میں بھی مومن ہیں اور ان میں بھی مومن ہیں۔ اور وہ دونوں شریک ہیں ثواب میں اور عذاب میں اور جو ان میں اور ان میں مومن ہیں وہ اللہ کے دوست ہیں اور ان میں جو کافر ہیں وہ شیطان ہیں۔ جنات کی تین اقسام (8) امام ابن ابی حاتم نے ابن انعم (رح) سے روایت کیا کہ جنات کی تین قسمیں ہیں ایک قسم وہ کہ ان کے لئے ثواب ہے اور ان پر عذاب بھی ہے اور دوسری قسم وہ ہے جو اڑتے رہتے ہیں آسمان اور زمین کے درمیان اور تیسری قسم سانپ اور کتے ہیں اور انسان کی بھی تین قسمیں ہیں ایک وہ قسم ہے جن کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے عرش کے نیچے سایہ عطا فرمائیں گے۔ اور دوسری قسم وہ ہے کہ جو چوپاؤں کی مانند ہیں بلکہ وہ ان سے بھی راہ بھٹکنے والے اور گمراہ ہیں۔ اور تیسری قسم وہ ہے جو انسانوں کی صورت میں ہیں مگر ان کے دل شیطانی ہیں (یعنی ان کے دل شیطانوں جیسے ہیں) (9) امام ابن جریر نے وھب بن منبہ (رح) سے روایت کیا کہ جنات کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کھاتے ہیں اور پیتے ہیں اور وہ مارتے ہیں اور نکاح کرتے ہیں انہوں نے فرمایا وہ کئی جن ہیں جو خالص جن ہے نہ وہ کھاتے نہ پیتے ہیں نہ مرتے ہیں اور نہ ان کی اولاد ہوتی ہے۔ اور ان میں ایسے اجناس بھی ہے جو کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں نکاح بھی کرتے ہیں اور مرتے بھی ہیں یہ سعالی اور عدل والے ہیں۔ (10) امام ابو الشیک نے یزید بن حامد سے روایت کیا کہ مسلمانوں کے گھروں میں سے کوئی ایسا نہیں ہے کہ ان کی چھت میں مسلمان جنات کے گھر والے بھی ہوتے ہیں۔ جب وہ اپنی صبح کا کھانا رکھتے ہیں تو وہ نیچے اتر کر ان کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور جب وہ اپنا شام کا کھانا رکھتے ہیں تو وہ نیچے آکر ان کے ساتھ شام کا کھانا کھاتے ہیں۔ قولہ تعالیٰ : لفظ آیت کما انشاکم من ذریۃ قوم اخرین (11) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے أبان بن عثمان بن عفان ؓ سے روایت کیا کہ ذریت کا معنی اصل، اور ذریت کا معنی نسل بھی ہے۔
Top