Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 69
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْزَلْتُمُوْهُ : اتارتے ہو تم اس کو مِنَ الْمُزْنِ : بادل سے اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ : یا ہم اتارنے والے ہیں
اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا ہم برسانے والے ہیں
11۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ءانتم انزلتموہ من المزن یعنی بادل سے۔ 12۔ عبد بن حمید نے حسن اور قتادہ رحمہما اللہ دونوں سے اسی طرح روایت کیا۔ پانی پینے کے بعد کی دعاء۔ 13۔ ابن ابی حاتم نے ابو جعفر ؓ سے روایت کیا کہ جب نبی ﷺ جب پانی پیتے تھے۔ تو فرماتے :۔ الحمد للہ الذی سقانا عذبا فراتا برحمتہ ولم یجعلہ ملحا اجاجا بذنوبنا ترجمہ : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم کو میٹھا پانی پلایا اپنی رحمت سے اور اس کو ہمارے گناہوں کی وجہ سے کڑوا نہیں بنایا۔
Top