Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 65
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ
لَوْ نَشَآءُ : اگر ہم چاہیں لَجَعَلْنٰهُ : البتہ ہم کردیں اس کو حُطَامًا : ریزہ ریزہ فَظَلْتُمْ : تو رہ جاؤ تم تَفَكَّهُوْنَ : تم باتیں بناتے
اگر ہم چاہیں تو ان کو چورا چورا کردیں پھر تم متعجب ہو کر رہ جاؤ
8۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فظلتم تفکہوں، (پھر تم متعجب ہو کر رہ جاؤ) یعنی تم تعجب کرنے لگو۔ 9۔ عبد بن حمید وابن جریر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت فظلتم تفکہوں سے مراد ہے کہ پھر تم ندامت کا اظہار کرتے رہو۔
Top