Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 63
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمْ : کیا بھلا دیکھا تم نے۔ غور کیا تم نے مَّا تَحْرُثُوْنَ : جو بیج تم بوتے ہو
اچھا پھر یہ بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو
5۔ ابزار وابن جریر وابن مردویہ و ابونعیم والبیہقی فی شعب الایمان وضعفہ ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ہرگز ” زرعت “ نہ کہے (یعنی میں نے اگایا “ لیکن حرثت کہو کہو (یعنی میں نے کھیتی کی) ابوہریرہ ؓ نے فرمایا کیا تم نے اللہ تعالیٰ کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ افرء یتم ماتحرثون، ء انتم تزرعونہ ام نحن الزرعون، (یہ بتاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو اس کو تم اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں) بیہقی نے کہا یہ روایت ضعیف ہے۔ 6۔ عبد بن حمید نے ابو عبدالرحمن (رح) سے روایت کیا کہ وہ ’ زرعت ‘ کہنے کو ناپسند کرتے تھے اور یوں کہتے ہیں حرثت میں نے کھیتی کی۔
Top