Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 60
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ
نَحْنُ : ہم نے قَدَّرْنَا : تقسیم کی ہم نے بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ : تمہارے درمیان موت وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ : اور نہیں ہم ہارنے والے۔ مغلوب ہونے والے
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو ٹھہرا رکھا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں
2۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت نحن قدرنا بینکم الموت ہم نے تمہارے درمیان موت کو ٹھہرا رکھا ہے، سے مراد ہے کہ ہم نے زمین اور آسمان والوں کے لیے تقدیر بنا دی ہے اس میں ان کے شریف لوگ اور ان کے ضعیف لوگ سب برابر ہیں۔ موت کا وقت مقرر ہے 3۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت نحن قدرنا بینکم الموت یعنی ہم نے تمہارے درمیان موت کو تاخیر سے یا جلدی سے مقرر کردیا ہے۔
Top