Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمْ : کیا بھلا دیکھا تم نے مَّا تُمْنُوْنَ : جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو
اچھا پھر بتلاؤ کہ تم جو منی پہنچاتے ہو
1۔ عبدالرزاق وابن المنذر والحاکم والبیہقی نے اپنی سنن میں حجر المرادی (رح) سے روایت کیا کہ میں حضرت علی ؓ کے پاس تھا اور وہ رات کو نماز میں (سورۃ واقعہ) پڑھ رہے تھے جب اس آیت آیت افرء یتم ماتمنون، ء انتم تخلقونہ ام نحن الخلقون پر گزرے (بتلاؤ تم جو عورتوں کے رحم میں نطفہ ٹپکاتے ہو اس کو تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرتے ہیں) تو فرمایا اے میرے رب بلکہ آپ ہی پیدا فرماتے ہیں اس کو تین مرتبہ فرمایا پھر یہ آیت ءانت تزرعونہ پڑھی (اس کو تم اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں، پھر فرمایا اے میرے رب بلکہ آپ ہی اگاتے ہیں اس کو تین مرتبہ فرمایا پھر یہ آیت ءانتم انزلتموہ من المزن، (اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا ہم برساتے ہیں) پڑھی۔ اور فرمایا اے میرے رب بلکہ آپ ہی برساتے ہیں اس کو تین مرتبہ فرمایا پھر یہ آیت ءانتم انشأتم شجرتہا، (کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا یا ہم پیدا کرنے والے ہیں) اور فرمایا اے میرے رب بلکہ آپ ہی نے پیدا فرمایا۔ اس کو تین مرتبہ فرمایا۔
Top