Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 35
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ
اِنَّآ : بیشک ہم نے اَنْشَاْنٰهُنَّ : پیدا کیا ہم نے ان کو اِنْشَآءً : خاص طور پر بنا کر۔ پیدا کر کے
ہم ان عورتوں کو خاص طور پر بنایا ہے
6۔ الفریابی وعبد بن حمید وہناد والترمذی وابن جریر وابن المنذر وابن حاتم وابن مردویہ اور بیہقی نے البعث میں انس ؓ سے ورایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے انا انشأنہن انشاء کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ بلا شبہ وہ عورتیں جن کو دوبارہ پیدا کیا جائے گا دنیا میں بوڑھی سفید بالوں والی، کم بینائی والی اور آنکھوں میں میل بہنے والی تھیں۔ 7۔ الطیالسی وابن جریر وابن ابی الدنیا والطبرانی وابن مردویہ وابن القانع و بیہقی نے الکبعث میں سلمۃ بن زید جعنفی ؓ سے روایت کیا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ آیت انا انشأنہن انشاء سے مراد ہے کہ ہم نے ان کی بیوہ اور کنواری بیویوں کو پیدا کیا جو دنیا میں تھیں۔ 8۔ عبد بن حمید والترمذی فی الشمائل وابن المنذر والبیہقی نے البعث میں حسن ؓ سے روایت کیا کہ ایک بڑھیا آپ کی خدمت میں آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردے۔ آپ نے فرمایا اے فلانے کی ماں ً کہ جنت میں کوئی بوڑھی داخل نہ ہوگی۔ وہ روتی ہوئی لوٹ گئی۔ آپ نے فرمایا اس کو بتادو کہ تو بوڑھی ہونے کی حالت میں داخل نہ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ آیت انا انشأنہن انشاء فجعلنہن ابکارا۔ (ہم نے ان عورتوں کو عجیب انداز سے پیدا کیا اور ان کو کنواریاں بنا دیا۔ ) ۔ جنت اور بڑھیا۔ 9۔ البیہقی نے الشعب میں عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ میرے پا ستشریف لائے اور میرے پاس ایک بڑھیا بیٹھی ہوئی تھی۔ پوچھا یہ کون ہے ؟ عائشہ ؓ نے فرمایا میری خالاؤں میں سے ایک خالہ ہے آپ نے فرمایا کہ جنت میں کوئی بڑھیا داخل نہ ہوگی اور جتنا اللہ نے چاہا وہ بڑھیا وہاں رہی پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ہم ان کو دوسری پیدائش میں پیدا کریں گے۔ 10۔ الطبرانی نے الاوسط میں عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ انصار میں ایک بڑھیا نبی ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردے۔ آپ نے فرمایا جنت میں کوئی بڑھیا داخل نہ ہوگی۔ پھر آپ ﷺ نماز پڑھنے کے لیے تشریف لے گئے پھر واپس لوٹ کر آئے تو عائشہ ؓ نے عرض کیا کہ اس عورت نے آپ کی اس بات کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا بلاشبہ وہ اسی طرح ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جب ان کو جنت میں داخل کریں گے۔ تو ان کو کنواری حالت میں تبدیل کردیں گے۔ 11۔ ابن مردویہ نے جعفر بن محمد (رح) سے روایت کیا اور وہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آیت انا انشأنہن انشاء سے مراد ہے کہ ہم نے ان کو پیدا کیا۔ 11۔ ابن المنذر نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انا انشأنہن انشاء سے مراد ہے کہ ہم ان کو پہلی پیدائش کے علاوہ دوسری پیدائش میں پیدا فرمائیں گے۔ 12۔ الطبرانی نے ابو سعید ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت والے جب اپنی عورتوں سے جماع کرچکیں گے تو وہ پھر بکارت کی طرف لوٹ جائیں گی۔
Top