Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 17
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ
يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ : گردش کر رہے ہوں گے ان پر وِلْدَانٌ : لڑکے مُّخَلَّدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے یہ چیزیں لے کر آمدورفت کیا کریں گے
27۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” یطوف علیہ ولدان مخلدون “ (ان کے پاس ایسے لڑکے آتے جاتے رہیں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے) سے مراد ہے کہ ان کی نیکیاں نہیں ہوں گی کہ ان کو بدلہ دیا جائے اور نہ ان کی برائیں ہوں گی کہ ان کو سزادی جائے تو ان کو ہمیشہ ان جگہوں میں رکھا جائے گا (یعنی وہ ہمیشہ جنت والوں کے ارد گرد گشت کرتے رہیں گے۔ 28۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” یطوف علیہ ولدان مخلدون سے مراد ایسے آبخورے جن کے دستے نہیں ہوتے اور اباریق سے مراد ایسے آفتابے جن کے دستے ہوتے ہیں۔ آیت ” وکأس من معین “ (اور جاری ہونے والی شراب سے بھرے ہوئے جام) یعنی سفید شراب سے بھرے ہوئے جام۔ آیت ” لا یصدعون عنہا ولا ینزفون “ (اس شراب سے نہ درد سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا) یعنی نہ اس کے سروں میں درد ہوگا اور نہ ان کو قے آئے گی۔ اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ان کی عقلیں خراب نہیں ہوں گی۔
Top