Dure-Mansoor - Al-Baqara : 147
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ۠   ۧ
الْحَقُّ : حق مِنْ : سے رَّبِّکَ : آپ کا رب فَلَا تَكُونَنَّ : پس آپ نہ ہوجائیں مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ : شک کرنے والے
حق ہے آپ کے رب کی طرف سے سو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجائیں۔
(1) ابو داؤد نے الناسخ میں اور ابن جریر نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو فرمایا لفظ آیت ” الحق من ربک فلا تکونن من الممترین “ یعنی اے محمد ! آپ ہرگز شک نہ کریں بلاشبہ کعبہ ہی آپ کا قبلہ ہے اور آپ سے پہلے (دوسرے) انبیاء کرام کا بھی (یہی) قبلہ تھا۔
Top