Dure-Mansoor - Al-Israa : 38
كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَیِّئُهٗ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوْهًا
كُلُّ : تمام ذٰلِكَ : یہ كَانَ : ہے سَيِّئُهٗ : اس کی برائی عِنْدَ : نزدیک رَبِّكَ : تیرا رب مَكْرُوْهًا : ناپسندیدہ
یہ سب برے کام تیرے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہیں۔
1:۔ ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے عبداللہ بن کثیر (رح) سے روایت کیا کہ وہ یہ آیت پڑھتے تھے (آیت) ” کل ذلک کان سئیہ عند ربک مکروھا “ اور فرماتے تھے کہ یہ وہ چیزیں ہیں کہ ان میں سے یہ برائی سے روکا گیا۔
Top