Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 6
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
قُلْ : فرما دیں اَنْزَلَهُ : اسکو نازل کیا ہے الَّذِيْ : وہ جو يَعْلَمُ : جانتا ہے السِّرَّ : راز فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین اِنَّهٗ كَانَ : بیشک وہ ہے غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : نہایت مہربان
آپ (اس کے جواب میں کہہ دیجیئے) کہ اس (قرآن) کو تو اس ذات نے اتارا ہے جس کو چھپی باتوں کی خواہ آسمانوں میں ہوں یا زمین میں خبر ہے (ف 4) واقعی اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔
4۔ حاصل جواب یہ ہوا کہ اس کلام کا اعجاز دلیل ہے اس کی کہ کفار کا کہنا اساطیر الاولین غلط ہے، اور اسی سے ثابت ہوگیا کہ وہ لوگ مرتکب ظلم و زور کے ہیں، اگر یہ خود پیغمبر ﷺ کا کلام مفتری یا مکتسب ہوتا یا قوم آخرین کی اعانت سے تصنیف ہوتا تو معجز کیسے ہوگا۔
Top