Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 58
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَا٤ۚۛۙ
وَتَوَكَّلْ : اور بھروسہ کر عَلَي الْحَيِّ : پر ہمیشہ زندہ رہنے والے الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ : جسے موت نہیں وَسَبِّحْ : اور پاکزگی بیان کر بِحَمْدِهٖ : اس کی تعریف کے ساتھ وَكَفٰى بِهٖ : اور کافی ہے وہ بِذُنُوْبِ : گناہوں سے عِبَادِهٖ : اپنے بندے خَبِيْرَۨا : خبر رکھنے والا
اور اس حیّ لایموت پر توکل رکھیے اور (اطمینان کے ساتھ) اس کی تسبیح و تمحید میں لگے رہیے (ف 6) اور وہ (خدا) اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی (طور پر) خبردار ہے۔ (ف 7)
6۔ یعنی تبلیغ کی کہ طاعت متعدیہ ہے اور تسبیح وتحمید کہ عبادت لازمہ ہے ان کو بےفکری سے ادا کیجئے۔ 7۔ ان جملوں میں رسول اللہ ﷺ سے حزن و فکر و خوف کو زائل فرمایا ہے۔
Top