Bayan-ul-Quran - Al-An'aam : 16
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ
مَنْ : جو۔ جس يُّصْرَفْ : پھیر دیا جائے عَنْهُ : اس سے يَوْمَئِذٍ : اس دن فَقَدْ : تحقیق رَحِمَهٗ : اس پر رحم کیا وَذٰلِكَ : اور یہ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ : کامیابی کھلی
جو شخص اس دن اس (عذاب) سے دور رکھا گیا تو اس پر اللہ کی بڑی رحمت ہوگئی اور یہی ہوگی واضح کامیابی
آیت 16 مَنْ یُّصْرَفْ عَنْہُ یَوْمَءِذٍ فَقَدْ رَحِمَہٗ ط وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ۔ ۔ دُنیا کی بڑی سے بڑی کامیابیاں اس دن کی کامیابی کے سامنے ہیچ ہیں۔ اس کامیابی کے سامنے دنیوی دولت ‘ وجاہت ‘ عزت ‘ شہرت ‘ اقتدار وغیرہ ساری چیزیں عارضی اور فانی ہیں۔ اصل الْفَوْزُ الْمُبِیْن تو آخرت کی کامیابی ہے۔
Top