تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 76
وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿76﴾
- وَاِذَا لَقُوااور جب وہ ملتے ہیں
- الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- آمَنَّاہم ایمان لائے
- وَاِذَااور جب
- خَلَااکیلے ہوتے ہیں
- بَعْضُهُمْان کے بعض
- اِلٰى۔ بَعْضٍپاس۔ بعض
- قَالُوْاکہتے ہیں
- اَتُحَدِّثُوْنَهُمْکیا بتلاتے ہوا نہیں
- بِمَا فَتَحَ اللّٰهُجو اللہ نے ظاہر کیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- لِيُحَاجُّوْكُمْتاکہ وہ حجت تم پر لائیں
- بِهٖاس کے ذریعہ
- عِنْدَسامنے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم نہیں سمجھتے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور (ان میں سے کچھ لوگ ہیں کہ) جب ملتے ہیں اہل ایمان سے تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ اور جب وہ خلوت میں ہوتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تو کہتے ہیں کیا تم بتا رہے ہو ان کو وہ باتیں جو اللہ نے کھولی ہیں تم پر ؟ تاکہ وہ ان کے ذریعے تم پر حجت قائم کریں تمہارے رب کے پاس ! کیا تمہیں عقل نہیں ہے ؟
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 76 وَاِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا ج وَاِذَا خَلاَ بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ قَالُوْٓا اَتُحَدِّثُوْنَہُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ لِیُحَآجُّوْکُمْ بِہٖ عِنْدَ رَبِّکُمْ ط اَفَلاَ تَعْقِلُوْنَ ”“ تم ذرا عقل سے کام لو اور یہ حقیقتیں جو تورات کے ذریعے سے ہمیں معلوم ہیں ‘ مسلمانوں کو مت بتاؤ۔ کیا تمہیں عقل نہیں ہے کہ ایسا بیوقوفی کا کام کر رہے ہو ؟
ان کے اس مکالمے پر اللہ تعالیٰ کا تبصرہ یہ ہے :