Tafseer-e-Madani - Al-Baqara : 93
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
وَاِذْ : اور جب آتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتَابَ : کتاب وَ : اور الْفُرْقَانَ : جدا جدا کرنے والے احکام لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالو
اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا، اور کوہ طور کو تمہارے اوپر اٹھا (کر ایک سایہ بان کی طرح معلق کر) دیا (اور تم سے کہا کہ) مضبوطی سے تھام لو تم لوگ اس چیز کو جو ہم نے تمہیں دی، اور سنو،4 تو انہوں نے کہا ہم نے سن تو لیا مگر (دل سے) مانا نہیں، اور (بات دراصل یہ تھی کہ) ان کے دلوں میں رچ بس گئی تھی محبت اس بچھڑے کی، ان کے اپنے (اختیار کردہ) کفر کی بنا پر (ان سے) کہو کہ بڑی ہی بری ہے وہ چیز جس کا حکم تمہیں تمہارا ایمان دے رہا ہے، اگر تم (واقعی) ایماندار ہو،5
Top