بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 66
وَ لَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاۙ﴿66﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّا كَتَبْنَاہم لکھ دیتے (حکم کرتے)
- عَلَيْهِمْان پر
- اَنِکہ
- اقْتُلُوْٓاقتل کرو تم
- اَنْفُسَكُمْاپنے آپ
- اَوِ اخْرُجُوْایا نکل جاؤ
- مِنْسے
- دِيَارِكُمْاپنے گھر
- مَّا فَعَلُوْهُوہ یہ نہ کرتے
- اِلَّاسوائے
- قَلِيْلٌچند ایک
- مِّنْھُمْان سے
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّھُمْیہ لوگ
- فَعَلُوْاکرتے
- مَاجو
- يُوْعَظُوْنَنصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖاس کی
- لَكَانَالبتہ ہوتا
- خَيْرًابہتر
- لَّھُمْان کے لیے
- وَاَشَدَّاور زیادہ
- تَثْبِيْتًاثابت رکھنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اگر ہم ان منافقوں پر یہ بات فرض کردیتے کہ تم اپنی جانوں کو قتل کر دو یا اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل جاؤ تو سوائے کچھ لوگوں کے ان میں سے کوئی بھی اس حکم کو نہ مانتا اور اگر یہ لوگ اس پر عمل کرتے جو ان کو نصیحت کی جارہی ہے تو یہ بات ان کے حق میں بہتر ہوتی اور ان کے ایمان کو پختہ کردیتی۔