بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 141
اِ۟لَّذِیْنَ یَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْۤا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ۖ٘ وَ اِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِیْنَ نَصِیْبٌ١ۙ قَالُوْۤا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَیْكُمْ وَ نَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ فَاللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِیْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا۠ع﴿141﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَتَرَبَّصُوْنَتکتے رہتے ہیں
- بِكُمْتمہیں
- فَاِنْ كَانَپھر اگر ہو
- لَكُمْتم کو
- فَتْحٌفتح
- مِّنَ اللّٰهِاللہ (کی طرف) سے
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اَلَمْ نَكُنْکیا ہم نہ تھے ؟
- مَّعَكُمْتمہارے ساتھ
- وَاِنْاور اگر
- كَانَہو
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- نَصِيْبٌحصہ
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اَلَمْ نَسْتَحْوِذْکیا ہم غالب نہیں آئے تھے
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَنَمْنَعْكُمْاور ہم نے منع کیا تھا (بچایا تھا) تمہیں
- مِّنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَمسلمان (جمع)
- فَاللّٰهُسو اللہ
- يَحْكُمُفیصلہ کرے
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- وَلَنْ يَّجْعَلَاور ہرگز نہ دے گا
- اللّٰهُاللہ
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کو
- عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَمسلمانوں پر
- سَبِيْلًاراہ
Translation · Baseerat-e-Quran
یہ منافقین تمہارے معاملات کو بھانپ رہے ہیں۔ جب اللہ تمہیں فتح عنایت کردیتا ہے تو وہ لوگ شوروغوغا برپا کرنے لگتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے (اب لاؤ ہمارا حصہ) اور اگر کافروں کے حق میں معاملہ بھاری رہا۔ تو وہ جتا جتا کر کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے کی طاقت نہ رکھتے تھے۔ (پھر بھی ہم نہیں لڑے اور اس طرح) ہم نے تمہیں مسلمانوں سے بچا لیا۔ سن رکھو کہ اللہ ہی قیامت کے دن تمہارے اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مسلمانوں کے مقابلہ میں برتری کی ہرگز کوئی راہ نہ دے گا۔