Tafseer-e-Baghwi - Al-An'aam : 149
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ
قُلْ : فرمادیں فَلِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے الْحُجَّةُ : حجت الْبَالِغَةُ : پوری فَلَوْ شَآءَ : پس اگر وہ چاہتا لَهَدٰىكُمْ : تو تمہیں ہدایت دیتا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے۔ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دیدیتا۔
تفسیر 149 (قل فللہ الحجۃ البالغۃ) اپنی مخلوق پر جو دلیل بیان کی ہے وہ پوری ہے اور دلیل کتاب ، رسول اور بیان کے ذریعے سے۔ (فلوشآء لھدکم اجمعین) کافر کا ایمان اگر وہ چاہتا تو اس کو ہدایت دیتا۔
Top