Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 9
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا۠   ۧ
اُنْظُرْ : دیکھو كَيْفَ : کیسی ضَرَبُوْا : انہوں نے بیان کیں لَكَ : تمہارے لیے الْاَمْثَالَ : مثالیں (باتیں) فَضَلُّوْا : سو وہ بہک گئے فَلَا : لہٰذا نہ يَسْتَطِيْعُوْنَ : پاسکتے ہیں سَبِيْلًا : کوئی راستہ
(اے پیغمبر ﷺ دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کس کس طرح باتیں کرتے ہیں سو گمراہ ہوگئے اور راستہ نہیں پاسکتے
9۔ انظر، اے محمد ! دیکھیے کیف ضربوالک الامثال، اس سے مراد اشباہ ہے یعنی انہوں نے آپ کو جھوٹے افتراء پردازوں اور بے ہودہ قصوں بیان کرنے والوں کی طرح قرار دے رکھا ہے اور بعض نے کہا کہ مسحور محتاج ہے۔ فضلوا، یہ دیکھ کر وہ حق سے گمراہ ہوگئے۔ فلایستطیعون سبیلا، ، گمراہی سے ہدایت کی طرف کوئی مخرج نہیں۔
Top