Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 69
یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ
يُّضٰعَفْ : دوچند کردیا جائیگا لَهُ : اس کے لیے الْعَذَابُ : عذاب يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت وَيَخْلُدْ : اور وہ ہمیشہ رہے گا فِيْهٖ : اس میں مُهَانًا : خوارہ ہو کر
قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت و خواری سے اس میں ہمیشہ رہے گا
69۔ یضاعف لہ العذاب، ،، ،۔ ابن عامر اور ابوبکر نے یضاعف ، پڑھا ہے۔ ویخلد میں خاء پر پیش اور دال ابتدائیہ ہے ابن عامر نے اس کو مشد د پڑھا ہے ، یضعف ، دوسرے قراء نے فاء کے مجزوم کے ساتھ پڑھا ہے اور دال کے سکون کیساتھ جواب شر ط ہے۔
Top