Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 55
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْ١ؕ وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا
وَيَعْبُدُوْنَ : اور وہ بندگی کرتے ہیں مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مَا : جو لَا يَنْفَعُهُمْ : نہ انہیں نفع پہنچائے وَلَا يَضُرُّهُمْ : اور نہ ان کا نقصان کرسکے وَكَانَ : اور ہے الْكَافِرُ : کافر عَلٰي : پر۔ خلاف رَبِّهٖ : اپنا رب ظَهِيْرًا : پشت پناہی کرنیوالا
اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کرتے ہیں کہ جو نہ انکو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بڑا زور مارتا ہے
55۔ ویعبدون من دون اللہ ، یہ مشرکین مالاینفعھم، اگر تم ان کی عبادت کرو گے تو وہ تمہیں کسی قسم کانفع نہیں دیں گے۔ ولایضرھم ، اگر تم ان کی عبادت کرنا چھوڑ دو گے تو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔ وکان الکافر علی ربہ ظہیرا، اپنے رب کی نافرمانی کرکے اپنے شیطانوں کا مددگار ہوجاتا ہے۔ زجاج کا قول ہے کہ شیطان کے مددگار اس طرح ہوتے ہیں کہ وہ بتوں کی پوجار کرتے ہیں اور بتوں کی پوجا کرنا شیطان کی معاونت ہے۔ بعض نے کہا کہ ظہر کا ترجمہ ہے ذلیل کمینہ جیسا کہ کہاجاتا ہے ، جعلنی بظہیر، اس نے مجھے ذلیل کردیا اور کہاجاتا ہے، ظھر بہ، جب کسی چیز کو پس پشت پھینک دیا اور اس کی طرف التفات نہیں کیا۔
Top