Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 53
وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : جس نے مَرَجَ : ملایا الْبَحْرَيْنِ : دو دریا ھٰذَا : یہ عَذْبٌ : شیریں فُرَاتٌ : خوشگوار وَّھٰذَا : اور یہ مِلْحٌ اُجَاجٌ : تلخ بدمزہ وَجَعَلَ : اور اس نے بنایا بَيْنَهُمَا : ان دونوں کے درمیان بَرْزَخًا : ایک پردہ وَّحِجْرًا : اور آڑ مَّحْجُوْرًا : مضبوط آڑ
اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی
53۔ وھوالذی مرج البحرین، وہ ایک سمندر کو دوسرے سمندر سے متصل اور چسپاں کرکے آزاد چھوڑ دیا۔ بعض نے کہا کہ ان دونوں کو چلنے کے لیے آپس میں چھوڑ دیا جیسے کہاجاتا ہے یرسل الخیل المرج، گھوڑے کو چراگاہ میں آزاد چھوڑ دیا کہ جہاں چاہے چرتا پھرے مرج اصل میں کہاجاتا ہے کسی چیز کو خلط ملط کرکے چھوڑ دینا۔ ” ھذاعذب فرات، شدید پیاس کو بھجانے والا۔ وھذاملح اجاج، شدید نمکین، بعض نے کہا کہ اجاج کا معنی ہے تلخ، کڑوا، وجعل بینھما برزخا، ان دونوں کے درمیان آڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا شاہکار تاکہ نمکین شرین کے ساتھ نہ ملے اور شیرین نمکین کے ساتھ نہ ملے۔ وحجرامحجورا، وہ پردہ سخت ہے کوئی اس کی حد سے آگے نہیں بڑھتا، اور نمکین سمندر میٹھے سمندر کو بگاڑ نہیں سکتا۔
Top