Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 49
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
لِّنُحْيِۦ بِهٖ : تاکہ ہم زندہ کردیں اس سے بَلْدَةً مَّيْتًا : شہر مردہ وَّنُسْقِيَهٗ : اور ہم پلائیں اسے مِمَّا : اس سے جو خَلَقْنَآ : ہم نے پیدا کیا اَنْعَامًا : چوپائے وَّاَنَاسِيَّ : اور آدمی كَثِيْرًا : بہت سے
تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کردیں اور پھر ہم اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کیے ہیں پلاتے ہیں
تفسیر۔ 49۔ لنحیی بہ ، اس بارش کے ذریعے سے ، بلدۃ میتا، میتہ، نہیں کہا گیا کیوں کہ اس کامرجع جگہ اور مکان ہے غیر ذوالعقول بےجان ہے۔ ونسقیہ مماخلقنا انعاما۔ ہم اس کے ذڑیعے سے چوپائیوں کو پانی پلاتے ہیں۔ واناسی کثیرا، اور بہت سارے انسانوں کو بھی سیراب کرتے ہیں۔ اناسی جمعہے انسی کی اور بعض نے کہا کہ انسان کی جمع ہے اس کی اصل اناسین ہے ۔ مثل بستان اور بساتین کے ، یہاں پر یا نون کے مقابلے میں ہے۔
Top