Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 43
اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ
اَرَءَيْتَ : کیا تم نے دیکھا ؟ مَنِ اتَّخَذَ : جس نے بنایا اِلٰهَهٗ : اپنا معبود هَوٰىهُ : اپنی خواہش اَفَاَنْتَ : تو کیا تم تَكُوْنُ : ہوجائے گا عَلَيْهِ : اس پر وَكِيْلًا : نگہبان
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے ؟ تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو ؟
43۔ ارایت من اتخذ الھہ ھواہ ۔ مشرکین میں سے جو شخص پتھر کی پوجا کرتے جب وہ اس پتھر کو دیکھتا تو وہ اس کو بہت اچھامعلوم ہوتا اور اسی طرح وہ دوسرا پتھر بھی لے لیتا اور اس کی پوجا کرتا۔ ابن عباس نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ کیا آپ اس شخص کو دیکھ رہے ہیں جس نیا للہ کی عبادت ترک کردیا ہے جو اس کا خالق ہے اور پتھروں کی طرف جھک گیا، ہے ان کی پوجا کرنے لگا ہے۔ افانت تکون علیہ وکیلا۔ کیا آپ ان کے محافظ ہیں یاکفیل کہ ان کی خواہش نفس سے روکیں اور غیر اللہ کی عبادت سے ان کو روکیں۔ اس طرح آپ نہیں، کلبی کا بیان ہے کہ آیت قتال میں یہ آیت منسوخ ہوگئی ہے۔
Top