Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 16
لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَ١ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا
لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں مَا يَشَآءُوْنَ : جو وہ چاہیں گے خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے كَانَ : ہے عَلٰي رَبِّكَ : تمہارے رب کے ذمے وَعْدًا : ایک وعدہ مَّسْئُوْلًا : مانگا ہوا
وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
16۔ لھم فیھا مایشاون خالدین کان علی ربک وعدامسئولا، ، اس سے مراد مطلوب ہے جب مومنین اپنے رب سے دنیا میں اس بات کا سوال کرتے ہیں کہ ربنا، واتنا ماوعدتنا علی رسلک ، اے ہمارے رب ہم کو وہ جنت عطا فرماجس کا وعدہ اپنے پیغمبروں کی زبانی ہم سے کیا ہے تو ان کو کہاجاتا ہے اللہ تعالیٰ نے مومنین کو ہمیشہ والی جنت میں رہنے کا وعدہ کیا، ان کی دنیا میں طاعت کی وجہ سے اور اس سے سوال کرنے سے ، محمد بن کعب قرظی نے کہا فرشتے ایفاء عہد کی اس سے درخواست کریں گے اور کہیں گے ، ربناوادخلھم جنات عدن التی وعدتھم۔
Top