Tafseer-e-Baghwi - Al-Baqara : 244
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
وَقَاتِلُوْا : اور تم لڑو فِيْ : میں سَبِيْلِ : راستہ اللّٰهِ : اللہ وَاعْلَمُوْٓا : اور جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور (مسلمانو ! ) خدا کی راہ میں جہاد کرو اور جان رکھو کہ خدا (سب کچھ) سنتا (اور سب کچھ) جانتا ہے
(تفسیر) 244۔: (آیت)” وقاتلوا فی سبیل اللہ “ اس کی اطاعت میں ان کے دشمنوں سے لڑو (آیت)” واعلموا ان اللہ سمیع علیم “۔ اکثر اہل تفسیر فرماتے ہیں یہ خطاب ان لوگوں کو تھا جو زندہ کیے گئے تھے ان کو فی سبیل اللہ قتال کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، پس وہ گھروں سے جہاد سے فرار کرکے نکلے ، پس اللہ تعالیٰ نے ان کو موت دی ، پھر ان کو زندہ کیا اور ان کو حکم دیا کہ جہاد کریں اور کہا گیا ہے کہ یہ خطاب اس امت کو ہے کہ ان کو جہاد کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ۔
Top