Tafseer-e-Baghwi - Al-Baqara : 160
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِكَ اَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ۚ وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
اِلَّا : سوائے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو تَابُوْا : جنہوں نے توبہ کی وَاَصْلَحُوْا : اور اصلاح کی وَبَيَّنُوْا : اور واضح کیا فَاُولٰٓئِكَ : پس یہی لوگ ہیں اَتُوْبُ : میں معاف کرتا ہوں عَلَيْهِمْ : انہیں وَاَنَا : اور میں التَّوَّابُ : معاف کرنے والا الرَّحِيْمُ : رحم کرنے والا
ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کرلیتے اور (احکام الٰہی کو) صاف صاف بیان کردیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں
160۔ (آیت)” الا الذین تابوا “ کفر سے (توبہ کی) (آیت)” واصلحوا “ اسلام لائے یا ان اعمال کی اصلاح کی جن کا تعلق ان بندوں اور ان کے رب کے درمیان ہے ” وبینوا “ جو کچھ انہوں نے چھپایا تھا (اسے بیان کیا) (آیت)” فاولئک اتوب علیھم “ ” جنہوں نے اپنی جانوں پر گناہ کرکے ظلم کیا پھر انہوں نے توبہ کی توبہ قبول کروں گا ۔ (آیت)” وانا التواب “ میں اپنے ان بندوں کے دلوں کو اپنی طرف پھیرنے والا ہوں ” الرحیم “ ان کے ساتھ (رحم کا معاملہ کرنے والا ہوں) جب وہ میری طرف متوجہ ہوں ۔
Top